Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد 10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے آج خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہے ۔ محکمہ کے بموجب محبوب نگر اور تلنگانہ اضلاع میں کچھ مقامات پر بہت زیادہ بارش ہوئی جبکہ عادل آباد اوررنگا ریڈی میں بھی کچھ مقامات پر شدید بارش ہوئی ہے ۔ محکمہ کے بموجب وسطی مدھیہ پردیش اور پڑوسی مقامات پر سائیکلون کی صورتحال بنی ہوئی ہے اور یہ خلیج سیام تک پیشرفت کر رہی ہے ۔ اس کے اثر سے ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کئی مقامات پر ہوسکتی ہے ۔ بیشتر اضلاع کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ممکن ہے ۔ حیدرآباد میں بھی شام کے وقت بارش ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT