Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان

تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان

حیدرآباد 5 جون ( سیاست نیوز ) مغربی وسطی خلیج اور اطراف کے علاقوں میں جو موسمی حالات بن رہے تھے وہ اب شمالی آندھرا کے ساحل کی سمت بڑھ گئے ہیں ۔ اس کے اثر سے تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ ریاست کے تقریبا تمام اضلاع میں ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 8 جون کو تلنگانہ کے تقریبا تمام اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے جبکہ 9 جون کو کچھ مقامات پر بہت شدید بارش کا بھی امکان ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT