Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ میں کہیں بھی زہریلابخار نہیں : لکشما ریڈی

تلنگانہ میں کہیں بھی زہریلابخار نہیں : لکشما ریڈی

عوام خوفزدہ نہ ہوں ‘ صحت مند زندگی کیلئے سرکاری دواخانوں سے استفادہ کی خواہش
کریم نگر ۔ 10 ؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکاری دواخانوں میں غریب عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل اینڈ ہیلت محکمہ کے وزیر ڈاکٹر لکشماریڈی نے کیا ۔ اتوار کو کریمنگر ہیڈکوارٹر ہاسپٹل میں نئے قائم کئے گئے موسمی امراض مہلک امراض کے علاج و معالجہ کے یونٹ کو ریاستی فینانس و سیول سپلائی محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر کے ہمراہ رسم افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پروزیر موصوف نے کہا کہ موسم برسات میں آنے والی بیماریوں مرض ذیابیطس ‘ امراض قلب سے متعلق ‘ فالج و کینسر وغیرہ مہلک امراض سے متاثرہ عوام کو اس نئے قائم شدہ شعبہ کے ذریعہ بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ اس سرکاری گورنمنٹ ہاسپٹل میں گذشتہ مارچ میں آئی سی یو کا افتتاح کیا گیا ۔ اب تک اس آئی سی یو  میں (1969) افراد مریضوں کو طبی خدمات فراہم کئے گئے ۔ غریب عوام خانگی دواخانوں میں یا حیدرآباد ایمرجنسی یا ہنگامی حالات میں علاج کے لئے جایا کرتے تھے ۔ لیکن موجودہ دنوں میں مریضوں کو یہ خدمات غریب مریضوں کو سرکاری دواخانوں میں آئی سی یو میں دستیاب ہیں ۔ ریاست میں تمام سرکاری دواخانوں میں کینسر اسکرینگ سنٹرس قائم کئے گئے ۔ وزیر موصوف نے واضح کیا ۔ ریاست تلنگانہ میں کہیں پر زہریلابخار نہیں ہے ۔ عام بخار کے مریض  اور موسمی امراض سے عوام خوف نہ کھائیں ۔ ریاست میں کہیں  پر بھی کالرا کے کیس نہیں پائے گئے ۔ مہلک امراض  کے علاج کے شعبے پر عوام میں بیداری اجاگر کر کے سرکاری دواخانوں میں مفت بہتر طبی خدمات سے استفادہ کر کے مکمل صحت مند زندگی گزاریں ۔ ریاستی فینانس و سیول سپلائز محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے کہا کہ حکومت سرکاری دواخانوں کی ترقی کے لئے زیادہ ترجیح دے رہی ہے ۔ تمام سرکاری دواخانوں میں غریب عوام کو کارپوریٹ طرز کی طبی خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ کریمنگر سرکاری دوخانہ کے ترقی پر خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لا کر تمام بنیادی سہولیات کے علاوہ ضروری ادویات دستیاب ہیں ۔ ضلع کے 30 بستروں کے دواخانوں کو 100 بستر کے دواخانوں  کی حیثیت سے ترقی دی گئی ۔ سرکاری دواخانوں میں درکار عملہ اور ڈاکٹرس کا تعین کیاجائیگا ۔ ضلع میں سرکاری دواخانوں میں موجود آئی سی یو غریب مریضوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ضلع میں 4 کروڑ پودے لگا کر ہریتا ہارم میںضلع  کریمنگر کو ریاست میں پہلے مقام  پر لایا جائیگا ۔ ضلع میں عوامی شراکت سے موضع کی سطح تا ضلع کی سطح تک شجرکاری کے پروگرام کو تحریک کی طرح جاری رکھیں ۔ ہر روز 40-50 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ 15 تا 20 دن میں4 کروڑ پودے لگا کر نشانہ کو حاصل کیا جائیگا ۔ اس موقع پر وزراء نے دواخانے میں پودے لگائے ۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر نیتو پرساد ‘ اراکین اسمبلی گنگولا کملا کر ‘  پی مدھو ‘ ڈی ایم ایچ اور ڈاکٹر راجیشم‘ دواخانے کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سوباسنی ‘ ڈی سی ایچ ایس کارپوریٹرس و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT