Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں گرمی کی لہرحیدرآبادمیں درجہ حرارت43ڈگری

تلنگانہ میں گرمی کی لہرحیدرآبادمیں درجہ حرارت43ڈگری

حیدرآباد ۔ 17اپریل ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت42تا 44ڈگری سلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ضلع محبوب نگر میں اعظم ترین درجہ حرارت 44.5رہا ‘ جب کہ عادل آباد 44ڈگری سلسیس کے ساتھ دوسرے مقام پر تھا ۔ اسی طرح میدک میں 43.3 ‘ حیدرآباد 43‘ نلگنڈہ 42.6 کے علاوہ کھمم اور راما گنڈم میں 42.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں کے درمیان موسم خشک رہے گا ۔ اعظم ترین درجہ حرات میں بعض مقامات پر 2تا 4ڈگری سلسیس کے اضافہ کا امکان ہے ۔ اسی طرح کئی مقامات پر درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے زیادہ رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT