Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں گرمی کی لہر ، احتیاطی تدابیر کیلئے عوام کو ہدایت

تلنگانہ میں گرمی کی لہر ، احتیاطی تدابیر کیلئے عوام کو ہدایت

حیدرآباد 24 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف اضلاع بالخصوص حیدرآباد میں جھلسا دینے والی دھوپ کے ساتھ گرمی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتہ طوفان راؤنو کے دوران چند دن خوشگوار موسم کے بعد ماقبل مانسون اس دھوپ کو موسم گرمی کی دوسری لہر سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ ادارہ موسمیات اسکائی نیٹ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو تین دن کے دوران گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ درجہ حرارت میں معمول سے کچھ اضافہ کے باوجود دوپہر کے اوقات ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے لیکن اس سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی کے مطابق لُو لگنے سے فوت ہونے والوں کی تعداد 317 ہوگئی ہے۔ حکومت تلنگانہ نے گرمی کی تازہ ترین لہر کے خلاف عوام کو خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT