Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں گرمی کی لہر برقرار

تلنگانہ میں گرمی کی لہر برقرار

حیدرآباد 18 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کل بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا انتباہ دیا ہے۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق اضلاع محبوب نگر، کھمم اور شہر حیدرآباد میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور کل بھی درجہ حرارت معمول سے 2 تا 4 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔ شمالی تلنگانہ میں بعض مقامات پر درجہ حرارت 42 ڈگری کو بھی تجاوز کرسکتا ہے۔ محبوب نگر میں کل درجہ حرارت سب سے زیادہ 44.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ عادل آباد میں درجہ حرارت 44 ڈگری رہا جبکہ میدک میں 43.3 ، حیدرآباد 43 اور نلگنڈہ میں 42.6 رہا۔ کھمم اور راما گنڈم میں درجہ حرارت 42.4 ڈگری سیلسیس تھا۔ حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 و 25 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کے سبب شہر میں ٹریفک کی آمد و رفت پر بھی کافی اثر پڑا اور خاص طور پر دوپہر کے وقت سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT