Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں گرمی کی لہر درجہ حرارت معمول سے زیادہ

تلنگانہ میں گرمی کی لہر درجہ حرارت معمول سے زیادہ

حیدرآباد 25 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دو دن تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ریاست کے اضلاع کتہ گوڑم ، نلگنڈہ ، سوریہ پیٹ، کھمم ، جگتیال، ونپرتی اور ناگر کرنول میں آئندہ 48 گھنٹوں تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ ریاست میں مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت معمول سے دو تا چار ڈگری سیلسیس زیادہ رہے گا۔ بعض مقامات پر درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ اسکائی میٹ کے سربراہ مہیش پلاوٹ کے مطابق جاریہ ماہ کے ختم تک شہر میں ہلکی اور معمولی بارش کا امکان ہے جس سے شہریوں کو گرمی سے کسی قدر راحت ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT