Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ہریتا ہارم پروگرام جوش وخروش کے ساتھ جاری

تلنگانہ میں ہریتا ہارم پروگرام جوش وخروش کے ساتھ جاری

حیدرآباد، 26جولائی (یواین آئی ) تلنگانہ میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کردہ باوقار ہریتا ہارم پروگرام جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے ۔سرکاری دفاتر، شاہراہوں ، سرکاری اراضیات پر عوامی نمائندوں نے شجرکاری کی۔لگائے گئے پودوں کے تحفظ کیلئے بھی مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومت نے ”پودے لگائیے ۔سرسبزی بڑھائیے ”کے نشانہ کے ساتھ تیسر ے مرحلہ کے اس پروگرام کی شروعات کی ہے ۔نظام آباد کے آرمور منڈل کے مامڈی پلی کے سرکاری اسکول،بلدیہ کے دفتر کے احاطہ میں پودے لگائے گئے ۔مقامی رکن اسمبلی جیون ریڈی کے ساتھ مل کر وزیر خزانہ ای راجندر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔دوسری طرف ورنگل رورل کے نرسم پیٹ کے خانہ پورمنڈل میں پولیس کمشنر سدھیر بابو نے شجرکاری کی۔کھمم ضلع کے ایروپالم منڈل میں کلکٹر لوکیش کمار ، کمشنر پولیس تفسیر اقبال نے پودے لگائے ۔مرکزی حکومت کے سرکاری اسکولس اور اداروں میں بھی سرسبزی بڑھانے کیلئے پودے لگائے جائیں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT