Saturday , March 25 2017
Home / Top Stories / تلنگانہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مریضوں کی طبی خدمات

تلنگانہ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مریضوں کی طبی خدمات

ہیلی کاپٹر کمپنیوں اور ہاسپٹلس سے اشتراک ، حکومت لائحہ عمل کو قطعیت دینے میں مصروف
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ ریاست میں ( ہیلی کاپٹر ) ایر ایمبولنس خدمات فراہم کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ اس ضمن میں اسٹیٹ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ یورپین ممالک میں ہیلی کاپٹر ایمبولنس خدمات پر عمل آوری کا جائزہ لے رہا ہے ۔ جس میں ڈی جی سی اے ( ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایویشن ) اور مرکزی حکومت سے حصول اجازت کا بھی جائزہ لے رہی ہے ۔ محکمہ کے ایک سینئیر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سابق میں متحدہ آندھرا پردیش ریاست حکومت نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل اور گاندھی جنرل ہاسپٹل میں ہیلی کاپٹر ایمبولنس خدمات فراہمی کی تجویز تیار کی تھی جس کا مقصد ایمرجنسی طبی خدمات فراہم کرنا ہے تاہم اب تلنگانہ کی حکومت ریاست میں اس طرح کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک نیا نظریہ تیار کیا ہے لیکن یہ تجویز ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہی ہے ۔ عہدیدار کے بموجب حکومت ہیلی کاپٹر کمپنیوں کارپوریٹ ہاسپٹلس کے ذریعہ فضائی طبی خدمات کی تجویز تیار کی ہے جس میں قومی شاہراہوں کے علاوہ ترقی یافتہ سڑکوں کو ایمرجنسی لیڈنگ کے ذریعہ مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی جائے گی ۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طبی خدمات کی فراہمی پر نہ صرف میڈیکل ٹورازم کا فروغ ہوگا بلکہ حیدرآباد جدید ٹکنالوجی کے استعمال میں ایک منفرد مقام حاصل کرے گا ۔ اس نئی طبی خدمات سے پڑوسی ریاستوں کے لیے پرکشش ثابت ہوگا ۔ موسمی تبدیلی کے دوران نئی خدمات مریضوں کے لیے بروقت اور ابتدائی طبی خدمات راحت کا باعث بنے گی ۔ بالخصوص سڑک حادثات اور شدید ترین بارش کے دوران یہ خدمات اہمیت کی حامل رہے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت تلنگانہ ریاست میں اسٹیٹ ہیلت پالیسی کے مطابق بہت جلد کارپوریٹ ہاسپٹلس کے انتظامیہ اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے تجاویز اور رائے حاصل کرے گی ۔ ہیلی کاپٹر سے ایمرجنسی طبی خدمات بشمول مریضوں کی ہاسپٹل منتقلی اور عطیہ دہندگان کے اعضاء کی منتقلی کے لیے اہم ثابت ہوگا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT