Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 11ہزار کانسٹبلس ، 500 سب انسپکٹرس کے تقررات

تلنگانہ میں 11ہزار کانسٹبلس ، 500 سب انسپکٹرس کے تقررات

نئی ریاست میں پولیس تقررات کا سلسلہ جاری، ڈی جی پی کا خطاب
حیدرآباد 9 نومبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج کہاکہ ریاستی پولیس کے لئے 11 ہزار کانسٹبلس اور 500 سب انسپکٹرس کے تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت محکمہ پولیس کے لئے بڑے پیمانے پر تقررات کی خواہاں ہے۔ جس کے ذریعہ محکمہ کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی کے احاطہ میں ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے ماڈل پولیس اسٹیشن، انڈور اسپورٹس کامپلکس وغیرہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی پولیس سربراہ نے کہاکہ سال 2017 ء تلنگانہ پولیس کے لئے تربیتی سال ہوگا اور اس سال کانسٹبلس کو لیاپ ٹاپ فراہم کرتے ہوئے اُنھیں ہائی ٹیک تربیت دی جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ جب تک ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بڑے پیمانے پر پولیس تقررات کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 3.5 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ماڈل پولیس اسٹیشن میں عملہ کو عصری آلات کی ٹریننگ دی جائے گی اور اس احاطہ میں ماک کورٹ بھی قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع سطح سے ریاستی سطح تک پولیس فورس میں یکسانیت ہے۔  انھوں نے کہاکہ پولیس پر سیول سوسائٹی سماجی کارکن اور میڈیا کی نظر رہتی ہے اور پولیس کی ہر حرکت کو پرکھا جاتا ہے۔ اپنی ساکھ بہتر کرنے کے لئے پولیس اسٹیشن سطح میں تبدیلی ضروری ہے۔ پولیس کی عوام سے دوستانہ تعلقات سے ہی فرینڈلی پولیسنگ ممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT