Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 169 اقامتی اسکولس کا آغاز

تلنگانہ میں 169 اقامتی اسکولس کا آغاز

آئندہ ہفتہ مزید 71اسکولس کا قیام ‘ غریب طلبہ کو کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی سمت نمایاں پیشرفت : کے سی آر
حیدرآباد ۔12جون ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے نئے تعلیمی سال 2017-18ء کیلئے آج ایک ہی دن ساری ریاست میں 169 ریسیڈنشیل اسکولس کا آغاز کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔ ایک ہفتہ میں مزید 71 ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ نئے تعلیمی سال میں جملہ 255 سرکاری ریسیڈنشیل اسکولس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا ۔ 12جون کو ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر 169ریسیڈنشیل اسکولس میں تعلیم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ حکومت نے غریب سی سی ‘ ایس سی ‘ ایس ٹی اور اقلیتی طلبہ کو عالمی طرز کی معیاری تعلیم فراہم کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے ۔ تعطیلات کے بعد اسکولس کی کشادگی کے دن ہی 169ریسیڈنشیل اسکولس کا آغاز کرتے ہوئے عہدیداروں نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ چیف منسٹر نے سرکاری ریسیڈنشیل اسکولس میں داخلہ لینے والے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ امبیڈکر اور جیوتی راؤ پولے کی زندگی کو اپنے لئے عملی نمونہ بناتے ہوئے ترقی کی راہیں فیض کریں ۔ انتخابی منشور میں کئے گئے وعدے کے مطابق غریب و پسماندہ طبقات کے طلبہ کیلئے کے جی تا پی جی مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے ریسیڈنشیل اسکولس قائم کرتے ہوئے انہیں بیحد خوشی ہورہی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے قبل ریاست بھر میں ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی اور اقلیتوں کیلئے جملہ 259 ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے تھے ۔صرف تین سال کے دوران تلنگانہ حکومت نے 527 نئے ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے ہیں جس سے ریاست میں جملہ ریسیڈنشیل اسکولس کی تعداد 786 تک پہنچ گئی ہے ۔ لڑکیوں کی تعلیم کو عام کرنے کیلئے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے نصف ریسیڈنشیل اسکولس لڑکیوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔ ان اسکولس میں فی طالب علم پر سالانہ ایک لاکھ 25ہزار روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ سرکاری ریسیڈنشیل اسکولس میں انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم ‘ قیام و طعام کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ غریب طلبہ کواعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مکمل مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ غریب طلبہ کو اچھی انگریزی تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے ملک کا مستقبل بنانے کیلئے ٹی آر ایس حکومت نے بڑے پیمانے پر ریسیڈنشیل اسکولس قائم کررہی ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہا کہ ایک ہی دن میں 169 ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے ہیں ۔ آئندہ ہفتہ مزید 71 اسکولس قائم کئے جائیں گے ۔ 169 ریسیڈنشیل اسکولس میں 119 بی سی اور 50میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس شامل ہیں ۔ 15جون کو 50اور 19جون کو مزید 21میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ جاریہ تعلیمی سال میں 15ایس ٹی مہیلا ڈگری کالجس قائم کئے جائیں جس سے ریسیڈنشیل اسکولس کے قیام کی جاریہ سال تعداد 255تک ہوجائے گی ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے قبل ایس سی طلبہ کیلئے 134 ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے تھے ۔ علحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد ایس سی طلبہ کیلئے 104 ریسیڈنشیل اسکولس ‘ ایس سی لڑکیوں کیلئے 30ڈگری ریسیڈنشیل کالجس قائم کئے گئے ہیں ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے قبل ایس ٹی طلبہ کیلئے 94ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے تھے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ایس ٹی طلبہ کیلئے مزید 51 ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے ۔ جاریہ سال ایس ٹی لڑکیوں کیلئے نئے 15 ڈگری ریسیڈنشیل کالجس قائم کئے جائیں گے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے قبل بی سی طلبہ کیلئے 19ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے ۔ گذشتہ سال مزید 5ریسیڈنشل اسکولس قائم کئے گئے تھے ‘ جاریہ تعلیمی سال 119ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے تھے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سے قبل میناریٹی طلبہ کیلئے ریسیڈنشیل اسکولس کی کوئی سہولت نہیں تھی ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد گذشتہ سال 71میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے ۔ جاریہ سال مزید 121 میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے جارہے ہیں جس سے میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس کی تعداد 204تک پہنچ جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT