Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 2019 انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کی امید

تلنگانہ میں 2019 انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کی امید

صدر بی جے پی امیت شاہ کی سہ روزہ دورہ پر آمد ، نلگنڈہ کا دورہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر بھارتیہ جنتا پارٹی امیت شاہ نے جو ریاست تلنگانہ کے سہ روزہ دورہ پر ہیں آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی ریاست تلنگانہ میں 2019 کے انتخابات میں بہتر مظاہرہ کرے گی ۔ ضلع نلگنڈہ کے ان کے دورہ میں امیت شاہ نے شدید گرمی میں گھر گھر جاکر عوام سے وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیمات پر عمل درآمد کے بارے میں واقفیت حاصل کی ۔ امیت شاہ تیرتوپلی ولیج کو گئے جہاں پسماندہ طبقات کے قائد میسیا گوڑ کو 1990 کے آواخر میں نکسلائٹس نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نلگنڈہ میں پبلک ٹائلٹس اور انفرادی ٹائلٹس کی عدم موجودگی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کی اسکیمات ضلع میں عوام تک نہیں پہنچ رہی ہیں اور ان کی پارٹی کے کارکنوں اور قائدین پر زور دیا کہ مرکزی اسکیمات کو عوام تک پہنچائیں اور ان سے کہا کہ وہ ریاستی سطح پر پارٹی کے استحکام کے لیے کام کریں ۔ اس اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے کہ بی جے پی تلنگانہ میں 2019 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ امیت شاہ نے کہا کہ ان کے اس دورہ کا مقصد پارٹی کو مستحکم کرنا ہے ۔ قبل ازیں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ان کی آمد پر پارٹی کے تلنگانہ یونٹ صدر ڈاکٹر لکشمن ، جی کشن ریڈی اور دوسروں نے ان کا استقبال کیا اور بعد میں وہ نلگنڈہ کے لیے روانہ ہوئے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT