Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 22 اکٹوبر سے ورلڈ تلگو کانفرنس

تلنگانہ میں 22 اکٹوبر سے ورلڈ تلگو کانفرنس

حیدرآباد۔/17مئی، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے آج فیصلہ کیا کہ وہ 22اکٹوبر تا 28اکٹوبر ورلڈ تلگو کانفرنس منعقد کرے گی۔ تاہم اس کانفرنس کا 30 سپٹمبر کو افتتاح کیا جائے گا کیونکہ یہ دن وجئے دشمی کا اہم دن سمجھا جاتا ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ریاست میں 30 سپٹمبر کو وجئے دشمی کے موقع پر پہلی ورلڈ تلگو کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کانفرنس باقاعدہ طور پر 22 اکٹوبر تا 28 اکٹوبر منعقد کی جائے گی۔ ریاستی حکومت نے قبل ازیں 2جون سے کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اس میں  تبدیلی  لائی  گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT