Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 3 سال کے دوران ایک لاکھ ملازمتیں

تلنگانہ میں 3 سال کے دوران ایک لاکھ ملازمتیں

حیدرآباد ۔ 13؍ مارچ ( سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندراشیکھرراؤ نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ دو تین سال کے دوران ایک لاکھ جائیدادوں پر (ملازمتوں) تقررات عمل میں لائے گی ۔ جبکہ اب تک ہی 18  ہزار ملازمین کی فراہمی کیلئے اعلامیے جاری کئے جا چکے ہیں ۔آج یہاں تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر پر ہوئے مباحث کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ دس ہزار اساتذہ کی جائیدادوں پر بہت جلد تقررات عمل میں لائیں گے ۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ بہرصورت آئندہ دنوں میں ان کی حکومت ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کر دکھائے گی ۔ چیف منسٹر نے اس بات کی پرزور تردید کی کہ انہوں نے ہر گھر کے ایک فرد کو ملازمت فراہم کرنے کا کبھی کوئی اظہار نہیں کیا بلکہ چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابونائیڈو نے ہر گھر کے ایک فرد کو ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ ضرور کیا ۔

TOPPOPULARRECENT