Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 567 پٹرول پمپس پر اچانک دھاوے

تلنگانہ میں 567 پٹرول پمپس پر اچانک دھاوے

حیدرآباد۔/24مئی، ( این ایس ایس ) صارفین کو پٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں بے قاعدگی کی مختلف شکایات پر کمشنر سیول سپلائیز سی وی آنند نے آج شہر کے کئی پٹرول پمپس ڈیلرس کے خلاف کارروائی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست کے مختلف حصوں میں پٹرول پمپس پر کم مقدار میں پٹرول ڈالاجارہا ہے۔ کمشنر نے اسپیشل انفورسمنٹ ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ریاست بھر میں اچانک دھاوے کئے۔ یہ کارروائی 16 تا 20 مئی پانچ دن جاری رہی اور اس دوران 567 پٹرول پمپس پر دھاوے کرتے ہوئے 14 مقدمات کم مقدار میں پٹرول کی فروخت اور 9 دیگر نوعیت کے مقدمات درج کئے گئے۔ حیدرآباد زون میں 49 پٹرول پمپس اور نلگنڈہ زون میں 125 پٹرول پمپس کا مشاہدہ کیا گیا لیکن کوئی کوتاہی نہیں دیکھی گئی۔اسی طرح رنگاریڈی میں 33 پٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا جہاں 5 پمپس پر پٹرول کم مقدار میں ڈالا جارہا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT