Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 7 اکٹوبر سے مشن اندرا دھنش کا دوسرا مرحلہ

تلنگانہ میں 7 اکٹوبر سے مشن اندرا دھنش کا دوسرا مرحلہ

حیدرآباد 19 ستمبر ( این ایس ایس ) مرکزی حکومت نے تلنگانہ ریاست کے سات اضلاع میں مشن اندرا دھنش کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مشن کا مقصد ٹیکہ اندازی کے نشانوں کی تکمیل میں فرق کو ختم کرنا اور زائد از 90 فیصد نتائج حاصل کرنا ہے ۔ اس نشانہ کی تکمیل 2020 تک کی جانی چاہئے ۔ اس مشن کے استفادہ کنندگان میں حاملہ خواتین اور دو سال کی عمر تک کے بچوں کو شامل کرنا ہے ۔ اس مہم کا ریاست تلنگانہ میں 7 اکٹوبر سے دوسرا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ پہلے مرحلہ میںعادل آباد اور محبوب نگر کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں حیدرآباد ‘ رنگا ریڈی ‘ کھمم ‘ نظام آباد ‘ میدک ‘ نلگنڈہ اور کریمنگر کا احاطہ کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT