Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 72گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں 72گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ 16 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں رواں سال موسم گرما کے آغاز کے بعد تاحال 300افراد لُو لگنے کے سبب فوت ہوگئے ہیں ۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ’’ گرمی کی شدید لہر کے دوران جھلسا دینے والی دھوپ اور لُو لگنے سے ہونے والی اموات کی تفصیلات جمع کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل شدہ تین رکنی کمیٹی نے 300اموات کی توثیق کی ہے ۔ سب سے زیادہ 90 افراد ضلع نلگنڈہ میں اور اس کے بعد 44 ضلع محبوب نگر میں فوت ہوئے ہیں ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے بعض مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے ۔ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں طوفانی ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT