Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں 8 جون تا 10 جون شدید بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں 8 جون تا 10 جون شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد 6 جون ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں 8 جون کو شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ 9 اور 10 جون کو کچھ مقامات پر بہت شدید بارش کا امکان بھی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جنوب مغربی مانسون جنوبی بحیرہ عرب ‘ لکشدویپ کے علاقہ اور کیرالا کے بیشتر حصوں تک پیشرفت کرچکا ہے اور ٹاملناڈو اور جنوب وسطی خلیج بنگال تک پہونچ گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب مشرقی وسطی خلیج بنگال اور متصلہ شمالی انڈمان کے علاقہ میں موسمی سرگرمی کا سلسلہ جاری ہے اور یہ شمالی آندھرا پردیش ساحل سے جنوبی اوڈیشہ اور جنوب وسطی خلیج بنگال تک پھیل رہا ہے ۔ اس کے اثر سے تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے اور حیدرآباد و اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ایک دو مرتبہ ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری اور اقل ترین 26 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT