Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ وآندھرا میں اسمبلی نشستوں کی تعداد میں اضافہ پر غور

تلنگانہ وآندھرا میں اسمبلی نشستوں کی تعداد میں اضافہ پر غور

آندھرا میں تعداد 225 و تلنگانہ میں 175 کرنے کی تجویز : وینکیا نائیڈو
نئی دہلی 10 ڈسمبر ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر شہری ترقیات و پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ مرکزی حکومت دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کے امکانات پر غور کر رہی ہے ۔ پارلیمنٹ کے احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ دونوں ریاستوں نے نشستوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ آندھرا پردیش کا مطالبہ ہے کہ وہاں اسمبلی نشستوں کو موجودہ تعداد 175 سے بڑھا کر 225 کردیا جائے جبکہ تلنگانہ کا مطالبہ ہے کہ نشستوں کی تعداد کو 119 سے بڑھا کر 175 کردیا جائے ۔ دونوں ریاستوں کے مطالبات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے وزارت قانون سے رابطہ کیا ہے اور مشاورت کی جا رہی ہے ۔ نائیڈو نے بتایا کہ وہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ان کے فارم ہاوز میں منعقد کئے جانے والے ایوتھا چنڈی یاگم میں شرکت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT