Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس حکمراں پارٹی، ٹی آر ایس میں ضم

تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس حکمراں پارٹی، ٹی آر ایس میں ضم

حیدرآباد  /6 مئی (پی ٹی آئی ) تلنگانہ اسمبلی نے آج اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے تمام تین ارکان اسمبلی حکمراں پارٹی ٹی آر ایس میں ضم ہوگئے ہیں ۔ وائی ایس آر کانگریس کے تلنگانہ میں تین ایم ایل اے اور ایک رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ ارکان اسمبلی نے اسپیکر کو مکتوب پیش کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی پارٹی میں ضم ہونے کی اطلاع دی ۔ 2014 میں اقتدار پر آنے کے بعد ٹی آر ایس میں کانگریس، تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس کے کئی ارکان اسمبلی شامل ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT