Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ وقف بورڈ ارکان کا متفقہ انتخاب

تلنگانہ وقف بورڈ ارکان کا متفقہ انتخاب

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ کے ارکان کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا ۔ الیکشن آفیسر راہول بوجا کلکٹر حیدرآباد نے آج 5 نو منتخبہ ارکان کو سرٹیفکیٹ حوالے کیا۔ واضح رہے کہ وقف بورڈ میں 4 مختلف زمرہ جات کے تحت 6 ارکان کا متفقہ انتخاب عمل میں آیا۔ ارکان مقننہ کے زمرہ میں ٹی آر ایس کے رکن قانون سازکونسل الحاج محمد سلیم اور مجلس کے رکن معظم خان نے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ متولی اور منیجنگ کمیٹی زمرہ میں مولانا سید اکبر نظام الدین صابری اور انور بیگ کو سرٹیفکیٹ حوالے کیا گیا۔ بار کونسل زمرے سے منتخب امیدوار ایم جاوید نے بھی کلکٹر حیدرآباد سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ مسلم رکن پارلیمنٹ کے زمرے میں حیدرآباد کے ایم پی اسد اویسی کو منتخب قرار دیا گیا۔ اسٹیٹ الیکشن آفیسر سید عارف اور منور علی کی موجودگی میں کلکٹر حیدرآباد نے سرٹیفکیٹ حوالے کئے اور بتایا کہ وہ مذکورہ 6 ارکان کے انتخاب کے متعلق رپورٹ حکومت کو روانہ کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت چارمزید ارکان کو نامزد کرتے ہوئے 10یا 11جنوری کو بورڈ کی تشکیل کے احکامات جاری کرے گی۔ جبکہ پہلے اجلاس میں صدرنشین کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس عہدہ کیلئے الحاج محمد سلیم کا انتخاب یقینی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT