Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ وقف بورڈ کی ویب سائیٹ افتتاحی تقریب ملتوی

تلنگانہ وقف بورڈ کی ویب سائیٹ افتتاحی تقریب ملتوی

حیدرآباد۔/4نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب جو آج مقرر تھی ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کی مصروفیات کے سبب ملتوی کردی گئی۔ تلنگانہ وقف بورڈ نے اوقافی جائیدادوں کی تفصیلات پر مشتمل ویب سائیٹ تیار کی ہے اس کے علاوہ قضأت کی خدمات بطور خاص میریج سرٹیفکیٹ کے آن لائن حصول کیلئے بھی علحدہ  ویب سائیٹ  تیار کی گئی۔ ان دونوں ویب سائیٹس کا ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں آج افتتاح عمل میں آنے والا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی سالگرہ تقاریب میں چیف منسٹر اور ریاستی کابینہ کی شرکت کے پیش نظر اس پروگرام کو ملتوی کیا گیا ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے بتایا کہ ویب سائیٹ کے افتتاح کی آئندہ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ اسی دوران سکریٹری اقلیتی بہبود عمر جلیل نجی مصروفیات کے تحت 5 دن کی رخصت پر روانہ ہوچکے ہیں۔ ان کی واپسی کے بعد ہی ویب سائیٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT