Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ وکلاء کا آج ’’چلو ہائیکورٹ‘‘ مارچ

تلنگانہ وکلاء کا آج ’’چلو ہائیکورٹ‘‘ مارچ

حیدرآباد۔ 12 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ وکلاء کی جانب سے کل 13 جون کو ’’چلو ہائیکورٹ‘‘ احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔ فیڈریشن آف بار اسوسی ایشن نے ’’چلو ہائیکورٹ‘‘ اپیل جاری کی ہے۔ تلنگانہ اضلاع کے مختلف عدالتوں میں کام کرنے والے وکلاء کل ہائیکورٹ تک مارچ کریں گے۔ پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ ہائیکورٹ کے اطراف ضروری امتناعی احکامات نافذ کردیئے گئے ہیں۔ اس صورتحال کے مدنظر رجسٹرار جنرل ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطہ اور اطراف و اکناف میں جلوس اور جلسوں کو ممنوع قرار دیا ہے اور ہائیکورٹ میں خدمت انجام دینے والے وکلاء جن کے مقدمات کی کل سماعت مقرر ہے، انہیں ہائیکورٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے لئے ضروری اور مناسب بندوبست کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT