Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ویلفیر اسٹیٹ ، کے سی آر نمبر ون چیف منسٹر

تلنگانہ ویلفیر اسٹیٹ ، کے سی آر نمبر ون چیف منسٹر

کے سی آر سیوا دلم کی کانفرنس، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور بالاملو کا خطاب

حیدرآباد۔27نومبر(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمدمحمودعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے میں کے سی آر سیوا دلم کے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور انہیںامید ہے کہ آنے والے تین سالوں میں کے سی آر سیوا دلم کے تمام اضلاع میںصدور معتمدین کے ساتھ 30لاکھ والینٹرس بھی مقرر کئے جائیں گے ۔آج یہاں اندرا پریہ درشنی میں کے سی آر سیوا دلم کی پہلی ریاستی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کو پورے ملک میں ویلفیراسٹیٹ کا مقام‘ اور کے چندرشیکھر رائو کو ہندوستان کا نمبرون چیف منسٹر کا اعزاز حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو ریاست کی عوام کو اپنی اولاد کی طرح دیکھتے ہیںوہ ہروقت عوام کی فلاح وبہبود کے متعلق اسکیمات پرعمل آوری کیلئے عہدیداروں سے مشاورت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کی عوام سے محبت کانتیجہ ہے کہ جہاں پر کانگریس پارٹی کے دور حکومت میں معمر‘ معذورین اور بیوائوں کو دو سوروپئے وظیفہ ملتا تھا وہیں پر آج کے سی آر کی حکومت انہیںایک ہزار تا پندرہ سو روپئے وظیفہ فراہم کررہی ہے۔انہوں نے ماضی میںفوڈ سکیورٹی کارڈ پر دئے جانے والے اناج کا بھی ذکر کیا او رکہاکہ تلنگانہ حکومت فی کس چھ کیلو معیاری چاول کرتے ہوئے اگر ایک گھر میںنو افراد ہیںتو انہیں54کیلو چاول فراہم کررہی ہے۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی قیادت میںریاست ترقی کی منزلیں طئے کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک دن میںپوری ریاست کا سروے کرانے کے بعد چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے عوام کے فلاحی اسکیمات کا اعلان کیا ۔جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ ماضی کی کسی بھی حکمران جماعت نے عوام کے لئے حکومت کے خزانوں کو نہیںکھولا ۔انہوں نے کے سی آر سیوا دل میں منتخب ہوئے نئے ضلع صدور کو مبارکباد پیش کی۔ چیرمن ٹی ایس آئی آئی سی بالا ملو نے کے سی آر سیوا دل کی ستائش کی ۔ صدرسنگاریڈی کے سی آر سیوا دل جناب محمدایوب نے حکومت تلنگانہ کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے میں کے سی آر سیوا دل کا ہر ممکن تعاون کریں گے۔ مسرس شبیر احمد‘چاری‘ معین‘ شاردھا گوڑ ‘ رام بابو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیوا دل کی جانب سے جناب محمد محمودعلی اور بالاملو کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT