Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و آندھرا میں آئندہ 48 گھنٹوں میں گرج چمک کا امکان

تلنگانہ و آندھرا میں آئندہ 48 گھنٹوں میں گرج چمک کا امکان

حیدرآباد 7 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما کے تمام اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں اور بجلیاں کڑکنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ داخلی اوڈیشہ سے شمالی ساحلی آندھرا پردیش تک جو موسمی تبدیلیاں تھیں وہ اب شمالی چھتیس گڑھ سے جنوبی ٹاملناڈو اور تلنگانہ و رائلسیما سے گذر رہی ہیں۔ اس کے اثر سے آئندہ پانچ دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ساحلی آندھرا پردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ کے کچھ مقامات پر ہوسکتی ہے ۔ جنوب مغربی مانسون گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رائلسیما میں سرگرم رہا جبکہ ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہا ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا اور ایک یا دو موقعوں پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت اعظم ترین 33 ڈگری اور اقل ترین 24 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT