Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و آندھرا پردیش میں عوامی مسائل کا انبار

تلنگانہ و آندھرا پردیش میں عوامی مسائل کا انبار

دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر کی عدم دلچسپی ، صرف منادر کے چکر کاٹنے میں مصروف : وی ہنمنت راؤ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ دستوری عہدے پر فائز گورنر عوامی مسائل پر نگرانی رکھنے اور حکومت سے جوابدہی طلب کرنے کے بجائے منادر کے چکر کاٹتے ہوئے عوام کو مشکلات پیدا کررہے ہیں ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تعلیم کے بعد دونوں ریاستوں کے لیے مسٹر نرسمہن کو گورنر برقرار رکھا گیا ہے ۔ نئی ریاستیں ہونے کے باعث دونوں ریاستوں کے عوام کئی مسائل کا شکار ہے ۔ بالخصوص ریاست تلنگانہ کے عوام کسان اور سماج کے مختلف طبقات مختلف مسائل سے دوچار ہے ۔ جس میں ملنا ساگر ، ایمسیٹ II پرچوں کے افشاء کے علاوہ کسانوں کے قرضہ جات کی عدم معافی وغیرہ ان مسائل پر توجہ دینے اور حکومت سے جواب طلب کرنے کے لیے گورنر کے پاس وقت ہی نہیں ہے ۔ کرشنا پشکرالو میں کئی تکنیکی مسائل ہونے کے الزامات ہیں ۔ گورنر نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اپنا سارا وقت منادر کے اطراف و اکناف گھومتے پھرتے گذار رہے ہیں ۔ گورنر کے یہ دورے عوام کے لیے مسائل کا باعث بن رہے ہیں ۔ پولیس سیکوریٹی عوام کی آمد و رفت میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے ۔ پشکرالو کے لیے گورنر کی غفلت پر کانگریس کے سینئیر قائد مسٹر وی ہنمنت راؤ نے سخت اعتراض کیا ہے ۔ پشکرالو کے ناقص انتظامات ہورہے ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ گورنر نے ابھی تک اس پر توجہ نہیں دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وجئے واڑہ بھوانی گھاٹ پر تعمیر کیا جانے والا برج خستہ حالت کا شکار ہے ۔ برج کے پلرس منہدم ہورہے ہیں جس کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مسائل پر گورنر کو جو یادداشتیں پیش کی جارہی ہیں وہ سب کچرے دان کی نظر ہورہی ہیں ۔ مسٹر ہنمنت راؤ نے پشکرالو کے کاموں پر فوری توجہ دینے اور ذمہ دار کنٹراکٹرس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT