Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و آندھرا کے عازمین حج کی 28 اگسٹ سے پروازیں

تلنگانہ و آندھرا کے عازمین حج کی 28 اگسٹ سے پروازیں

ائر انڈیا کے ذریعہ روانگی ۔ دہلی میںمنعقدہ اجلاس میں فیصلہ ‘ بہتر خدمات کی فراہمی کا عزم
حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ و آندھراپردیش کے عازمین حج کو اِس سال بھی ادائیگی حج کیلئے بذریعہ ایر انڈیا روانہ کیا جائے گا۔ دہلی میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوگیا کہ تلنگانہ و آندھراپردیش میں پروازوں کا آغاز 28 اگسٹ سے ہوگا اور روزانہ 2 تا 3 پروازیں چلائیں گی۔ جناب محمد عبدالحق رکن مرکزی حج کمیٹی نے بتایا کہ تلنگانہ و آندھراپردیش کے عازمین حج کی روانگی کیلئے تواریخ کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔ اس مرتبہ دونوں ریاستوں کے عازمین جو حیدرآباد طیرانگاہ سے روانہ ہونگے اُنکی روانگی 28 اگسٹ سے ہوگی جو دوسرے مرحلہ کی پروازیں شروع ہونے کی تاریخ ہے۔ دوسرے مرحلہ کے عازمین حج کی روانگی کے سلسلہ میں بیشتر اُمور پر تبادلہ خیال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ روزانہ 2 تا 3 پروازیں چلائی جائیں گی اور اس مرتبہ عازمین کی روانگی ایرانڈیا کے ذریعہ عمل میں آئے گی۔ انھوں نے کہاکہ سال گزشتہ ایر انڈیا کی پروازوں میں بہتری اور معیاری خدمات کی توثیق کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹنڈر حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والی ایر انڈیا کو اِس مرتبہ بھی بہترین معیاری خدمات کی فراہمی کا پابند بنانے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ حج 2017 ء کے عازمین حج کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بتایا جاتا ہے کہ بہت جلد مرکزی وزارت خارجہ ، وزارت اقلیتی اُمور اور حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اِس خصوص میں باضابطہ اعلامیہ کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT