Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و اے پی میں رقم کیلئے اے ٹی ایم پر ہجوم

تلنگانہ و اے پی میں رقم کیلئے اے ٹی ایم پر ہجوم

حیدرآباد 25دسمبر(یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اے ٹی ایم کے قریب آج بھی لوگوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں جو اپنی روزمرہ کی ضروریات کی تکمیل اور ضروری اشیا کی خریداری کیلئے رقم حاصل کرنے قطاروں میں نظر آئے ۔ان لوگوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ عوام کو صرف 50دنوں تک ہی نوٹوں کی منسوخی کے مسائل برداشت کرنے پڑیں گے ۔ 50دن کی مہلت ختم ہونے کو ہے لیکن صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT