Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں آئندہ پانچ دن میں پر بارش کا امکان

تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں آئندہ پانچ دن میں پر بارش کا امکان

حیدرآباد 7 مارچ ( سیاست نیوز ) لکشدویپ اور شمالی کرناٹک اور داخلی ٹاملناڈو اور تلنگانہ کے علاقہ میں موسمی حالات میں قدرے تبدیلی آئی ہے ۔ ایک بالائی سائیکلون کے آثار سطح سمندر سے 1.5 کیلومیٹر کی بلندی پر آگئے ہیں۔ اس کے اثر سے آئندہ پانچ دن کے دوران تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ اس کے علاوہ ساحلی آندھرا میں اعظم ترین درجہ حرارت میںکوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ رائلسیما میں ایک دو مقامات پراس میں اضافہ ہوا ہے ۔ تلنگانہ میں بھی گذشتہ 24 گھنٹوں میں اعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ 27 ڈگری بھدراچلم ‘ محبوب نگر میں درج کیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT