Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں شدید بارش کا امکان

تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 4 اگسٹ ( سیاست نیوز ) ساحل اوڈیشہ میں خلیج بنگال کے قریب اور شمال مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی بنی ہوئیا ہے ۔ اس کے علاوہ شمالی چھتیس گڑھ اور شمال مشرقی مدھیہ پردیش میں بھی ہوا کے دباؤ میں کمی بنی ہوئی ہے اور تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہے ۔ اس کے اثر سے آندھرا پردیش میں سریکا کلم ‘ وجیا نگرم ‘ وشاکھا پٹنم ‘ مشرقی گوداوری اور مغربی گوداری کے علاوہ تلنگانہ میں عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر ‘ ورنگل اور کھمم اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سے بہت زیادہ شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ معمول سے ہلکی بارش بھی ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہوسکتی ہے ۔ رائلسیما میں یکا دوکا مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے ۔ آج صبح 8.30 بجے تک ساحلی آندھرا میں کئی مقامات پر تلنگانہ میں بیشتر مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ رائلسیما میں موسم خشک رہا ۔ اس دوران حیدرآباد و اس کے اطراف کے علاقوں میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ایک دو وقت ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت 28 اور 22 ڈگری کے آس پاس ہی رہیگا۔

TOPPOPULARRECENT