Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ٹی ہب کا جمعرات کو ٹاٹا کے ہاتھوں افتتاح

تلنگانہ ٹی ہب کا جمعرات کو ٹاٹا کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد۔2نومبر ( پی ٹی آئی)  تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ ٹی ۔ ہب ( ٹکنالوجی)  مرکز کا دوسرا مرحلہ 150 کروڑ روپئے کے مصارف سے آئندہ تین سال کے دوران شروع کیا جائے گا جو نئے صنعتکاروں کیلئے ملک کا سب سے بڑا تربیتی و صنعتی مرکز ہوگا ۔ کے ٹی راما راؤ نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹاٹا سنس کے اعزازی صدرنشین رتن ٹاٹا 5 نومبر کو ٹی ہب کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تین لاکھ مربع فٹ پر محیط دوسرے مرحلہ کا ٹی ہب آئندہ تین سال میں مکمل ہوجائے گا جس کیلئے فی الحال ہم موجودہ ادارہ ( آئی آئی آئی ٹی کیمپس پہلے مرحلے) کیلئے ) 40کروڑ  روپئے صرف کررہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ دوسرے مرحلے کیلئے 150 کروڑ روپئے کے مصارف عائد ہوں گے ‘‘ ۔ سرمایہ کاری کے خطوھ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ ہم مرکز سے امداد کی امید کرتے ہیں اور عوامی و خانگی ساجھیداری کے بارے میں بھی غور کررہے ہیں ‘‘ ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ امریکی شہروں ٹکساس اور مساچوسٹس کے آئی ٹی ماہرین سے بھی تعاون طلب کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT