Monday , April 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ٹی ہب کی پہلی سالگرہ

تلنگانہ ٹی ہب کی پہلی سالگرہ

ہم اپنی کوشش میں کامیاب ، وزیر آئی ٹی راما راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کی جانب سے ٹی ہب کے قیام کے ذریعہ اسٹارٹ اپ کا آغاز کیا گیا تھا ۔ آج اس کی پہلی سالگرہ منائی گئی ۔ اس موقع پر اسٹرائیجک پارٹنر شپ کا اعلان کرتے ہوئے اسٹارٹ اپس اور اختراعی کوششوں کو ترقی دینے کی توقع ظاہر کی گئی ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے صنعتی قائدین کی موجودگی میں پہلی سالگرہ تقریب کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے تھے کہ آخر ہم اسٹارٹ اپ ورلڈ میں ایک بہترین علامت پیدا کرنے میں کس طرح کامیاب ہوں گے ۔ لیکن ہم کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے کہ آج ساری دنیا حیدرآباد میں سرمایہ کاری کی خواہاں اب زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ترغیب دی جارہی ہے ۔ اگرچیکہ ٹی بریج سے شہر میں ترقیات کا میدان وسیع ہوگا اور ساری دنیا میں اسٹارٹ اپ شہروں میں ہمارا شہر سرفہرست ہوگا ۔ اس موقع پر ٹی کمپنیوں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط بھی کئے گئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT