Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں آن لائن رجسٹریشن

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں آن لائن رجسٹریشن

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن میں ون ٹائم رجسٹریشن جاری ہے جو امیدوار رجسٹریشن کرواچکے ہیں انہیں آئی ڈی نمبر دیا گیا ہے اور وہ اپنی تعلیمی قابلیت / ڈگری کے مطابق نوٹیفیکیشن دیکھتے ہوئے فارمس داخل کرسکتے ہیں ۔ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام کل اتوار 18 اکٹوبر کو صبح 11 بجے تا ایک بجے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ماڈل ٹسٹ رکھا گیا ہے ۔ انٹر ، ڈگری ، ایم بی اے ، اور بی کام امیدواروں کے لیے تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) ، رکھا گیا ہے ۔ کوئی بھی امیدوار اس میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ تلنگانہ کی معلومات اور امتحانی پرچہ دیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT