Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن پر بائیں بازو طلبہ تنظیموں کا احتجاج

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن پر بائیں بازو طلبہ تنظیموں کا احتجاج

حیدرآباد 13فروری (یواین آئی ) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے دفتر کے قریب بائیں بازو کی جماعتوں کی طلبہ تنظیموں کے علاوہ بیروزگار نوجوانوں نے احتجاج کیا جس سے کچھ دیر کیلئے صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔ گروکل اسکولس میں تقرر کے قواعد پر نظر ثانی کرنے کا ان طلبہ نے مطالبہ کیا ۔ پولیس نے ان احتجاجی طلبہ کو گرفتار کرتے ہوئے گوشہ محل اسٹیڈیم منتقل کردیا ۔ ان طلبہ نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سڑکوں پر دھرنا دیا ۔اس دھرنا میں نو طلبہ تنظیموں نے حصہ لیا ۔ اے آئی ڈی ایس او کے ریاستی سکریٹری آر گنگادھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے قواعد پر نظر ثانی کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار اس امتحان میں شرکت کرسکیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT