Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا وضاحتی بیان

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا وضاحتی بیان

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی سکریٹری شریمتی اے وانی پرشاد نے ایک وضاحتی بیان اخبارات کے لیے جاری کیا ۔ جس میں بعض گوشوں کی طرف سے پھیلائی جارہی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن 23 جولائی کو دو امتحانات منعقد کررہا ہے جس سے طلباء کو نقصان کا خدشہ ہے ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ TET ( ٹیچرس کا اہلیتی امتحان ) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نہیں بلکہ ڈپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن کے تحت منعقد ہورہا ہے ۔ جب کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن 23 جولائی کو ویٹرنری اسسٹنٹ کی جائیدادوں کیلئے امتحان منعقد کررہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT