Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت 3783 جائیدادوں پر تقررات

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت 3783 جائیدادوں پر تقررات

پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے تحت 9058 محکمہ توانائی کے تحت 2681 کیلئے سرکاری احکامات
حیدرآباد۔/14اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 15,522 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا جو فیصلہ کیا ہے اس میں پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے تحت 9058 اور محکمہ توانائی کی سلیکشن کمیٹی کے تحت 2681 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے جائیدادوں کی تفصیل کے سلسلہ میں جاری کردہ احکامات کے مطابق تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے تحت 3783 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی گئی۔ احکامات کے مطابق ریاستی سطح کی پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے تحت اسپیشل پروٹیکشن فورس ، ڈائرکٹر جنرل پولیس اور ڈائرکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیساسٹر ریسپانس و فائر سرویس کے تحت مختلف عہدوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ محکمہ پولیس میں مجموعی طور پر 9000 سے زائد تقررات کیلئے بہت جلد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے تقررات میں مسلمانوںکو 4فیصد تحفظات پر عمل آوری کے سلسلہ میں نمائندگی کی ضرورت ہے کیونکہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق 4فیصد مسلم تحفظات پر عمل آوری کے سلسلہ میں ابھی تک حکومت کی جانب سے باقاعدہ احکامات وصول نہیں ہوئے۔ تقررات سے متعلق اعلامیہ کی اجرائی سے قبل حکومت کو چاہیئے کہ وہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کو موجودہ روسٹر سسٹم کے مطابق تقررات کی ہدایت دے۔ پبلک سرویس کمیشن نے اس کے تحت پُر کی جانے والی تمام جائیدادوں میں 4فیصد مسلم تحفظات پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مختلف زمروں میں تقررات کے موقع پر 4فیصد مسلم تحفظات پر عمل آوری کی صورت میں پولیس فورس میں مسلمانوں کی نمائندگی میں اضافہ ہوگا۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس کے تحت سب انسپکٹر کی 12 اور کانسٹبلس کی 174جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ ڈائرکٹر جنرل و انسپکٹر جنرل پولیس کے تحت عام ریزرو پولیس کانسٹبلس کی 2760، اسٹیٹ آرمڈ ریزرو سنٹرل پولیس لائن کی 56 ، پولیس کانسٹبل 1810، پولیس کانسٹبل اسپیشل پولیس 15ویں بٹالین 349، پولیس کانسٹبل اسپیشل فورس 2860 ، سب انسپکٹر سیول 107، سب انسپکٹر اے آر 91، ریزرو سب انسپکٹرس 288 ، سب انسپکٹر کمیونیکیشنس 35 اور سب انسپکٹر پولیس ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن کی 6جائیدادوں پر تقررات عمل میں آئیں گے۔ فائر سرویسس کے تحت فائر مین کی 416، ڈرائیور؍ آپریٹر 85 اور اسٹیشن فائر آفیسر کی 9 جائیدادوں پر تقررات عمل میں آئیں گے۔
( سلسلہ صفحہ ۔۔۔۔۔ پر )

TOPPOPULARRECENT