Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پراجکٹس کو روکنے اپوزیشن کی سازش

تلنگانہ پراجکٹس کو روکنے اپوزیشن کی سازش

کانگریس کے احتجاجی پروگرام پر تنقید ، ونود کمار کا بیان
حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں لاکھ سازشوں کے باوجود تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ونود کمار نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے پراجکٹس کی تعمیر میں رکاوٹ کے مقصد سے کانگریس پارٹی نے احتجاجی پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ پر الزام تراشی سے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور مقررہ وقت پر پراجکٹس بہر صورت مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مشکلات سے نجات دلانے اور ہر ضلع میں فصلوں کو سیراب کرنے کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے مساعی کی ہے اور وہ دن رات پراجکٹس کی تکمیل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو یہ بات ہرگز پسند نہیں کہ کسان خوشحال رہیں۔ کانگریس اور تلگودیشم نے اپنے دور حکومت میں زرعی شعبہ کو نظر انداز کردیا تھا لیکن آج وہ کسانوں سے جھوٹی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ ونود کمار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو حکومت پر بیجا تنقیدوں کے بجائے اسکیمات پر موثر عمل آوری کیلئے تعمیری تجاویز پیش کرنی چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT