Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سکریٹریز ، جوائنٹ سکریٹریز اور ترجمان کے عہدے تحلیل

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سکریٹریز ، جوائنٹ سکریٹریز اور ترجمان کے عہدے تحلیل

تادیبی کمیٹی میں معمولی تبدیلی کے ساتھ نئی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ ، اتم کمار کو اختیارات
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹریز ، جوائنٹ سکریٹریز اور ترجمان کے عہدوں کو تحلیل کردیا گیا ۔ تادیبی کمیٹی میں معمولی تبدیلی کے ساتھ نئی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پارٹی ڈسپلن شکنی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے تمام اختیارات صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی کو حاصل ہوگئے ہیں ۔ نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کو بہت جلد اضلاع انچارجس کے علاوہ دوسری ذمہ داریاں سونپی جائے گی ۔ کانگریس ہائی کمان تلنگانہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔ پارٹی قائدین کے وفاداریاں تبدیل کرنے اور پارٹی میں ڈسپلن کو خصوصی ہدایت دینے کی کیپٹن اتم کمار ریڈی کو ہدایت دی گئی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد تشکیل دی گئی پہلی تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئیر قائدین کے تجربات اور نوجوان قائدین کے جوش و جذبہ کو بھر پور استعمال کرتے ہوئے پارٹی کے استحکام کو یقینی بنانے پر زور دیا دیا گیا ہے ۔ کانگریس پارٹی ہائی کمان سے مکمل اختیارات ملنے کے بعد صدر پردیش کانگریس کمیٹی نے متحدہ آندھرا پردیش میں نامزد کئے گئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے تمام سکریٹریز و جوائنٹ سکریٹریز اور ترجمان کے عہدوں کو فوری اثر کے ساتھ تحلیل کردیا ہے ۔ ساتھ ہی پارٹی میں ڈسپلن کا جائزہ لینے والی تادیبی کمیٹی میں معمولی تبدیلیوں کے ساتھ نئی طاقتور کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پارٹی میں ڈسپلن کو یقینی بنایا جاسکے ۔ پارٹی میں کتنے ہی سینئیر اور بااعتبار عہدے پر فائز قائدین بھی اگر ڈسپلن شکنی کے مرتکب ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کے تمام اختیارات کیپٹن اتم کمار ریڈی کو دیئے گئے ہیں۔ ایک ہفتہ 10 دن میں نئے سکریٹریز و جوائنٹ سکریٹریز کا اعلان کیا جائے گا ۔ اس مرتبہ 15 سے زائد ترجمان نامزد کرنے کا امکان نہیں ہے ۔ نو منتخب تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کو اضلاع کے ساتھ ساتھ کانگریس کے محاذی تنظیموں کے انچارجس کے علاوہ دیگر ذمہ داریاں سونپتے ہوئے پارٹی کو مستحکم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT