Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سے مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب طلبہ کے مختلف مقابلے، ڈرامہ و اہم شخصیتوں کو تہنیت

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سے مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب طلبہ کے مختلف مقابلے، ڈرامہ و اہم شخصیتوں کو تہنیت

حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقاریب بڑے پیمانہ پر منانے کیلئے تیاریاں تقریباً مکمل ہوگئی ہے۔ 8 تا 10 نومبر تک اسکولس سے یونیورسٹی سطح کے طلبہ کیلئے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 11 نومبر کو کامیاب ہونے والے طلبہ کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والوں کو ان کی خدمات پر تہنیت پیش کی جائے گی۔ جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی  ایس کے افضل الدین نے بتایا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی 128 ویں یوم پیدائش بڑے پیمانہ پر منائی جارہی ہے۔ 8 نومبر کو صبح 10 بجے سے گاندھی بھون کے پرکاشم ہال میں اسکولی اور کالج کے طلبہ کیلئے مولانا آزاد بحیثیت ماہر تعلیم ڈگری کالج طلبہ کیلئے مولانا زاد بحیثیت مجاہد آزادی پوسٹ گریجویٹ طلبہ کیلئے جدوجہد آزادی میں مولانا آزاد کے رول پر تحریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ 9 اور 10 نومبر کو قومی یکجہتی پر ڈرامہ، بیت بازی، انتکشری، کوئز، مہندی ڈیزائننگ کے علاوہ دوسرے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ حیات میں خدمات انجام دینے والی اہم شخصیتوں کو بھی تہنیت پیش کی جائے گی۔ تمام مقابلوں کے انچارج کانگریس کے سینئر قائد ڈاکٹر ایم اے انصاری ہوں گے۔ مسٹر ایس کے افضل الدین نے بتایا کہ یوم آزاد تقاریب کا تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اہتمام کیا جارہا ہے۔ صدر کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخرالدین تمام تیاریوں کی نگرانی کررہے ہیں اور پارٹی کے تمام قائدین سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ 11 نومبر کی تقریب میں کانگریس کے تمام سینئر قائدین شرکت کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT