Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی میں عظمت اللہ حسینی کی شمولیت

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی میں عظمت اللہ حسینی کی شمولیت

آبائی وطن گمبھی راؤ پیٹ میں جشن کا ماحول
گمبھی راؤ پیٹ۔/17اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیلئے نئی عاملہ تشکیل دی گئی۔ جس کے احکامات ایک روز قبل آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری مسٹر جناردھن نے صدر کانگریس محترمہ سونیا گاندھی سے گرین سگنل ملنے کے بعد جاری کردیا۔ نئی تشکیل شدہ کمیٹی میں ضلع کریم نگر کے گمبھی راؤ پیٹ سے تعلق رکھنے والے حرکیاتی اقلیتی نوجوان جناب سید عظمت اللہ حسینی کو بحیثیت جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا۔اس کی اطلاع جیسے ہی ان کے آبائی وطن گمبھی راؤ پیٹ کو ملی پارٹی کے قائدین و کارکنوں میں مسرت کی لہر دیکھی گئی اور ان کے درمیان ایک جشن سا ماحول دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ عظمت اللہ حسینی کا تعلق اقلیتی طبقہ سے ہے لیکن وہ پارٹی اور عوام کے درمیان بلالحاظ مدہب و ملت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ وہ گزشتہ 18 سال کے زائد عرصہ سے پارٹی سے وابستہ رہ کر عوام کی فلاح و بہبودی کے علاوہ پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے بہت جدوجہد کی وہ ایک ڈسپلن پابند نوجوان ہیں جنہوں نے اپنا سیاسی سفر نظام کالج کے تعلیمی دور کے دوران کالج یونٹ صدر این ایس یو آئی سے شروع کیا۔ وہ اپوزیشن کے دوران حکومت کی تعلیمی دشمن پالیسیوں سے طلباء اور عوام کو واقف کروانے کیلئے کئی پروگرام روبہ عمل لائے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں 2004 کے دوران ریاستی صدر این ایس یو آئی نامزد کیا تھا اس کے بعد بھی انہوں نے ساری ریاست میں طلباء کی تعلیم این ایس یو آئی کے ذریعہ ریاست میں پارٹی کو کافی مستحکم کیا تھا جس کی بنیاد پر انہیں راہول گاندھی کی ایماء پر آل انڈیا یوتھ کانگریس کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا تب وہ ریاست اور آل انڈیا سطح پر کانگریس کے پروگراموں کو منعقد کراتے ہوئے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔راہول گاندھی کے خاص رفیقوں میں شامل سید عظمت اللہ حسینی اور دوبارہ ریاست میں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے ریاست تلنگانہ کا جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا۔ جناب سید عظمت اللہ حسینی سے ریاست کی اقلیتوں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کے آبائی وطن گمبھی راؤ پیٹ میں ان کی اس عہدہ پر نامزدگی پر قائدین و پارٹی کارکنوں نے آتشبازی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT