Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پر جی ایس ٹی کے مضر اثرات میں کمی

تلنگانہ پر جی ایس ٹی کے مضر اثرات میں کمی

ریاست کی آمدنی میں مجموعی طور پر اضافہ ، نقصانات پر قابو
حیدرآباد۔ 6اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ پر جی ایس ٹی کے مضر اثرات کا سایہ بتدریج ختم ہوتا جا رہا ہے اور جی ایس ٹی کے نفاذ کے ساتھ ہی جو صورتحال پیدا ہوئی تھی اب وہ ختم ہونے لگی ہے۔ ریاست تلنگانہ کی آمدنی میں مجموعی اعتبار سے اب منافع اور فروغ دیکھا جانے لگا ہے لیکن اس کے باوجود اگر اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو ایسی صورت میں ریاست کی آمدنی میں 52.80کروڑ کی تخفیف ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ محکمہ فینانس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جولائی میں جس وقت جی ایس ٹی کا نفاذ کیا گیا تھا پہلے ماہ کے دوران تلنگانہ کو 400تا500 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا لیکن اس میں بتدریج کمی رونما ہونے لگی ہے اور اب یہ نقصان گھٹ کر 50 کروڑ تک رہ گیا ہے۔ محکمہ فینانس تلنگانہ کے عہدیداروں کا کہناہے کہ اپریل تا اگسٹ 2016 کی آمدنی سے جاریہ سال کی آمدنی کا جائزہ لیا جائے تو تلنگانہ کی آمدنی میں 11.61فیصد کا مجموعی اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح اگر ماہ ستمبر2016 ماہ ستمبر 2017کی آمدنی کا جائزہ لیا جائے تو سال گذشتہ جو ٹیکس وصول کیا گیا تھا اس ٹیکس کی رقم سے جاریہ سال 15 فیصد اضافہ رقم وصول ہوئی ہے اسی لئے اعداد و شمار کے اعتبارسے سالانہ فروغ و ترقی میں کوئی گراوٹ ریکارڈ نہیں کی گئی ہے بلکہ شرح ترقی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں ستمبر 2016کے دوران 2815.44 کروڑ ویاٹ وصول کیا گیا تھا جبکہ اپریل تا ستمبر2016کے دوران 2778.40 کروڑ ویاٹ ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ جاریہ سال ریاستی حکومت نے ماہ ستمبر کے دوران 1413.27 کروڑ روپئے ویاٹ ٹیکس وصول کرچکی ہے اور 251.91 اکسائز ڈیوٹی میں ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ ایس جی ایس ٹی کے تحت 802.82کروڑ روپئے وصول کئے گئے اور آئی جی ایس ٹی کے تحت 669.35 کروڑ روپئے وصول کئے گئے ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق ستمبر 2017 کے دوران جملہ 3ہزار 142 کروڑ 36لاکھ روپئے وصول کئے گئے ۔اپریل تا اگسٹ2016کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو ریاست کی جاریہ سہ ماہ کے دوران 13.10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 2016ستمبر اور 2017 ستمبر کے اعداد و شمار کے اعتبار سے 15فیصد فروغ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سال گذشتہ ستمبر کے دوران 3ہزار 237 کروڑ 75لاکھ روپئے ٹیکس وصول کیا گیا تھا اسی لئے یہ کہا جا رہا ہے کہ جاریہ سال اس ماہ کے دوران صرف 95.39کروڑ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن فیصد کے اعتبار سے فروغ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔اپریل تا اگسٹ 2017 کی رقم میں 52.80کروڑ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT