Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پولیس پر الزامات سنگین تحقیقات کروانے حکومت سے مطالبہ ، وی ہنمنت راؤ

تلنگانہ پولیس پر الزامات سنگین تحقیقات کروانے حکومت سے مطالبہ ، وی ہنمنت راؤ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے ڈگ وجئے سنگھ کی تلنگانہ پولیس پر لگائے گئے الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ ڈگ وجئے سنگھ تلنگانہ پولیس پر داعش کی فرضی ویب سائٹ کرتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو غیر قانونی معاملت میں ملوث کرنے کا الزام کیا ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ٹی آر ایس کی تنقیدوں اور احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ثبوت ہے اور وہ اپنے الزامات پر قائم ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سنگین اور سنسنی خیز الزامات کی تحقیقات کرائے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس کی جانب سے ڈگ وجئے سنگھ کے پتلے نذر آتش کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بجائے احتجاج کرنے کے ٹی آر ایس قائدین ڈگ وجئے سنگھ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے حکومت پر دباؤ بنائے ۔ ہنمنت راؤ نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو مخالف بی سی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی سی طبقات کو گمراہ کرنے کے لیے بلند بانگ دعوے کیے جارہے ہیں تاہم جیوتی راؤ پلے کی یوم پیدائش پر ان کے مجسمہ کی گلپوشی کرنا بھی چیف منسٹر نے گوارہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کا جائزہ لینے سے آنکھیں اشکبار ہورہی ہیں ۔ یہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی حکومت نہیں ہے بلکہ درمیانی افراد ( دلالوں ) کی محافظ ہے ۔ ریاستی وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ کی جانب سے کسانوں کو غنڈے قرار دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کسانوں پر ملک سے غداری کرنے کے الزامات عائد کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرچ کے کسانوں کو اقل ترین قیمت وصول نہیں ہورہی ہے اور حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے ۔ وی ہنمنت راؤ نے نرسمہن کی میعاد میں مزید توسیع دینے کی سخت مذمت کی ۔ سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نرسمہن دونوں تلگو ریاستوں کے مشترکہ گورنر رہیں گے تب تک دونوں ریاستوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے وہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاست کی تازہ حالت سے واقف کرائیں گے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT