Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پولیس ڈپارٹمنٹ کے لیے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام

تلنگانہ پولیس ڈپارٹمنٹ کے لیے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن

(TITA) کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس آفیسرس اسوسی ایشن (TSPOA) کے تعاون و اشتراک سے تلنگانہ پولیس ڈپارٹمنٹ کے لیے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام 18 فروری کو منعقد کیا جائے گا ۔ ڈیجیٹل لٹریسی کی سماج کے ہر طبقہ میں بہت ضرورت ہے جب کوئی شہری کمپیوٹر ٹکنالوجی کے استعمال سے واقف ہوتا ہے تو اس کے وقت کی بہت بچت ہوتی ہے اور پیپر ورک کم ہوجاتا ہے ۔ اور اس میں دھوکہ دہی کا امکان کم رہتا ہے ۔ TITA نے 100 فیصد ڈیجیٹل لٹریسی کے حصول کے لیے ضلع عادل آباد میں باسر ولیج کو حال میں ایڈاپٹ کیا اور اس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ۔ ہر گھر میں کم از کم ایک شخص ڈیجیٹل لٹریٹ ہونا چاہئے جو کہ ہمارے ڈیجیٹل انڈیا اور ڈیجیٹل تلنگانہ کا بھی ویژن ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT