Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ پولیس کا یوم شہیداں، 16 اکٹوبر کو رَن

تلنگانہ پولیس کا یوم شہیداں، 16 اکٹوبر کو رَن

5 ہزار افراد کی شرکت متوقع : ڈی جی پی انوراگ شرما

حیدرآباد 9 اکٹوبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ پولیس کی جانب سے پہلے انڈین پولیس مارٹائرس میموریل رن (پولیس شہیدوں کی یاد میں یادگار رن) کا 16 اکٹوبر کو اہتمام کیا جائے گا۔ تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس انوراگ شرما نے آج یہ بات بتائی۔ انوراگ شرما نے یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملک میں فورس کے مرد و خواتین کی قربانیوں کی یاد میں تلنگانہ پولیس کی جانب سے وزارت اُمور داخلہ کے تعاون و اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔ مارٹائرس میموریل رن میں 5 ہزار سے زیادہ شرکاء حصہ لیں گے۔ انھوں نے کہاکہ مارٹائرس میموریل رن کے تین زمرے ہوں گے۔ 2 کیلو میٹر، 5 کیلو میٹر اور 10 کیلو میٹر۔ یہ ایونٹ کمیٹی کو شامل کرنے کے لئے پولیس فورس کی ایک کوشش ہے اور اس میں شہریوں کو پولیس عہدیداروں اور ملازمین کے ساتھ اس رَن میں حصہ لینے کا موقع حاصل ہوگا۔ تلنگانہ کے پولیس چیف نے کہاکہ فرسٹ انڈین پولیس مارٹائرس میموریل رن ڈیوٹی پر زندگیوں کی قربانی دینے الے پولیس عہدیداروں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہریوں کو شامل کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کا ہمارا انداز ہے۔ انوراگ شرما نے جنھوں نے ایک ویب سائٹ www.policerun.in کا آغاز کیا، کہاکہ تلنگانہ پولیس اس رن کو سالانہ ایونٹ بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس ایونٹ کے سلسلہ میں 15 اور 16 اکٹوبر کو پیپلز پلازا پر ایک ایکسپو منعقد کی جائے گی جس میں اسٹالس پر پولیس ایکوپمنٹ ، ہتھیاروں وغیرہ کا ڈسپلے کیا جائے گا۔ مسٹر شرما نے کہاکہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسیس اور سنٹرل پولیس آرگنائزیشن اس رن میں حصہ لینے والوں میں شامل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT