Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ڈیجیتھان کا 27 اگست کو افتتاح

تلنگانہ ڈیجیتھان کا 27 اگست کو افتتاح

10 ہزار افراد کو تربیت کا آغاز ، سرکردہ شخصیتوں کی شرکت متوقع
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( آئی این این) : تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن ( ٹی آئی ٹی اے ) کا بہ تعاون حکومت تلنگانہ 27 اگست کو یو جی سی آڈیٹوریم جے این ٹی یو کوکٹ پلی میں تلنگانہ ڈیجیتھان ۔ ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام منعقد ہوگا ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ وزیر ٹکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے تارک راما راؤ نے گذشتہ ماہ تلنگانہ ڈیجیتھان کے لوگو کا رسم اجراء کیا تھا ۔ اس پروگرام کا مقصد 10 ہزار ڈیجیٹل لیڈرس ( ٹرینرس ) کو تیار کرنا ہے ۔ پہلے مرحلہ کے تحت 10 ہزار افراد کو ڈیجیٹل لٹریسی نالج سے واقف کروایا جائے گا ۔ پہلے بیاچ کے ڈیجیٹل لیڈرس عوام کو تربیت دیں گے ۔ یہ لیڈرس ٹی آئی ٹی اے کے مستند ٹرینرس ہوں گے ۔ صدر اسوسی ایشن مسٹر سندیپ کمار مکتھالہ کے بموجب اس پروگرام کی تشہیر کے لیے پوسٹرس کا رسم اجراء عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس پروگرام کا افتتاح وائس چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ کمیشن مسٹر سنگی ریڈی نرنجن ریڈی کریں گے جب کہ رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ مسٹر کے ویشویشور ریڈی اور انفارمیشن سکریٹری جیش رنجن کے علاوہ سیز اسوسی ایشن آندھرا پردیش و تلنگانہ چیرمین سریکانت بادیگا اور دیگر ممتاز شخصیتیں شرکت اور مخاطب کریں گے ۔ شرکت کے خواہش مند افراد کو https://goo.gl/inq07B پر آن لائن رجسٹریشن کا مشورہ دیا گیا ہے۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT