Tuesday , March 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کابینہ کا آج اجلاس‘ نوٹوں کے مسئلہ پر غور کا امکان

تلنگانہ کابینہ کا آج اجلاس‘ نوٹوں کے مسئلہ پر غور کا امکان

حیدرآباد۔ 27 ؍ نومبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندشیکھرراؤ کی صدارت میں تلنگانہ کا بینہ کا اجلاس 28 نومبر بروز دوشنبہ دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا ۔ ملک بالخصوص ریاست میں پائے جانے والے حالات کے پیش نظر تلنگانہ کابینہ کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل تصور ہوگا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں بڑے کرنسی نوٹوں کی منسوخی اور پیدا شدہ حالات پر تفصیلی غور و خوص کئے جانے کا قوی امکان پایاجاتا ہے ۔علاوہ ازیں نوٹوں کی منسوخی کے بعد کرنسی نوٹوں کی قلت سے پیدا شدہ حالات سے عوام کو درپیش مشکلات و مصائب کو دور کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی غور و خوص کئے جانے کی قوی توقع پائی جاتی ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سمجھا جاتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے گذشتہ دن دورہ حیدرآباد سے متعلق بھی کابینہ میں غور کیا جاسکتاہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT