Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کابینی اجلاس میں 4 آرڈیننس جاری

تلنگانہ کابینی اجلاس میں 4 آرڈیننس جاری

جاگیر ، سنستھان ، مکتہ ، پائیگاہ اور انعامی اراضیات قانون میں ترمیمات
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست نیوز): چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی صدارت میں تین گھنٹوں تک منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں 4 آرڈیننس جاری کئے گئے ۔ پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے بتایا کہ جاگیر ، سنستھان ، مکتہ ، پائیگاہ اور انعام اراضیات سے متعلق اروی ار قانون کے تحت تمام رجسٹریشن کو منسوخ کرتے ہوئے اس میں ترمیمات کرنے کا کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایکٹ میں ترمیم کرنے ، ان لائن گیمینگ ، ان لائن جوا پر تلنگانہ میں امتناع عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے ویاٹ قانون میں ترمیم کرنے کے لیے جملہ 4 آرڈیننس جاری کئے گئے ہیں ۔ کابینہ نے ریاست کے تمام کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ابھی تک اپنے نام کسان سروے میں درج نہیں کرائے ہیں تو اپنے اراضیات کے ساتھ ناموں کی تفصیلات بھی درج کرالیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ 20 جون کو اسمبلی حلقہ گجویل سے چیف منسٹر بھیڑ بکریوں کی تقسیم کا آغاز کریں گے ۔ ریاست کے مختلف اسمبلی حلقوں میں وزراء اور ارکان اسمبلی بھیڑ بکریوں کی تقسیم عمل میں لائیں گے ۔ خریف سیزن میں کسانوں سے 39 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا ہے ۔ مویشیوں کے لیے دواخانے کھولنے کا کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جاریہ سال 24 ہزار تالابوں میں مچھلیوں کی آفزائش کی گئی ہے ۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والے ہریتا ہرم پروگرام میں 40 کروڑ پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ زونل سسٹم میں تین طرح کے تقررات کیے جارہے ہیں ۔ زونل سسٹم کے مسئلہ پر چیف سکریٹری نے مذاکرات کی ہے ۔ تھیری ٹائیر سسٹم سے 2 ٹائیر سسٹم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مستقبل میں اسٹیٹ اور ضلع کیڈر پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سسٹم پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے مرکز اور صدر جمہوریہ سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کا جائزہ لینے کے لیے چیف سکریٹری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو 5 ہزار کروڑ تک قرض حاصل کرنے کی حد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس کے لیے تلنگانہ حکومت 1200 روپئے کی ضمانت دے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT