Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کانگریس ‘ سرکاری اراضیات کی فروخت کی مخالف

تلنگانہ کانگریس ‘ سرکاری اراضیات کی فروخت کی مخالف

حیدرآباد 12 اکٹوبر ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر سراون کمار نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے تقریبا 8,000 ایکڑ اراضیات کی فروخت کے منصوبہ کی مخالفت کی ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شراون کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت تقریبا 8,000 ایکڑ اراضیات فروخت کرنا چاہتی ہے ۔ یہ اراضیات حیدرآباد اور اطراف کے اضلاع میں موجود ہیں ۔ حکومت کا مقصد فنڈز حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ جب ٹی آر ایس اپوزیشن میں تھی اس نے سرکاری اراضیات کی فروخت کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کرن کمار ریڈی کے دور حکومت میں ٹی آر ایس سرکاری اراضیات کی فروخت کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا ۔ شراون نے کہا کہ وہ خود بھی اس وقت ٹی آر ایس کے قائدین کے ٹی آر اور ہریش راؤ کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT