Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کانگریس قائدین کے عہدیداروں کو ذمہ داریاں

تلنگانہ کانگریس قائدین کے عہدیداروں کو ذمہ داریاں

کام کی تقسیم ، ضلعی انچارجس کی فہرست کو قطعیت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدور اور جنرل سکریٹریز کو اضلاع کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے کام تقسیم کئے گئے ہیں ہر ضلع کے لیے ایک نائب صدر کے ساتھ تین جنرل سکریٹریز کو انچارجس کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے ۔ مسٹر ایس کے افضل الدین اور مسٹر محمد مقصود احمد کو ضلع نظام آباد مسٹر سید عظمت اللہ حسینی کو ضلع ورنگل اور مسز عظمی شاکر کو ضلع کریم نگر کا انچارج بنایا گیا ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس امور مسٹر ڈگ وجئے سنگھ کی منظوری کے بعد اضلاع انچارجس کی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے ورکنگ پریسیڈنٹ مسٹر ملو بٹی وکرامارک قائد اپوزیشن اسمبلی مسٹر کے جانا ریڈی قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر سے مشاورت کرنے کے بعد اضلاع انچارجس کی فہرست کو قطعیت دی ہے ۔ ضلع عادل آباد کے لیے نائب صدر مسز پی سبیتا اندرا ریڈی جنرل سکریٹریز میں ڈاکٹر پی شرون کمار ریڈی ، مسٹر این سرینواس ، مسز پریم لتا اگروال کو انچارجس نامزد کیا گیا ہے ۔ ضلع نظام آباد کے لیے نائب صدر مسٹر جی پرساد کمار کے ساتھ جنرل سکریٹریز مسٹر ٹی نرنجن مسٹر محمد مقصود احمد ، مسٹر ایس کے افضل الدین ضلع کریم نگر کے لیے نائب صدر مسٹر پی نرسمہا ریڈی کے ساتھ جنرل سکریٹریز میں مسٹر بی مہیش کمار گوڑ مسٹر جی گنگا دھر مسز عظمی شاکر ضلع میدک کے لیے نائب صدر مسٹر پونم پربھاکر جنرل سکریٹریز مسٹر اے سنتوش کمار مسٹر بلوکشن مسٹر بی بڈسن ضلع رنگاریڈی کے لیے نائب صدر مسز ڈی اے ارونا جنرل سکریٹریز مسٹر جے کسم کمار مسٹر پی رویندر راؤ مسٹر این رام بابو حیدرآباد کے لیے دو نائب صدور مسٹر پی بلرام نائیک مسٹر ٹی کمار راؤ کے ساتھ جنرل سکریٹریز مسٹر ایس اے سمپت کمار مسٹر کے دامودھر مسٹر سی ایچ لکشمی نرسمہا راؤ ضلع محبوب نگر کے لیے نائب صدر مسٹر ایم رنگاریڈی جنرل سکریٹریز مسٹر سی جے سرینواس راؤ مسٹر اے سکو مسٹر کے ملیا ضلع نلگنڈہ کے لیے نائب صدر ڈاکٹر ملو روی کے ساتھ جنرل سکریٹریز مسٹر پریم لعل مسٹر ایچ وینوگوپال راؤ مسٹر ایم آر جی ونود ریڈی ضلع ورنگل کے لیے نائب صدر مسٹر نندی ایلیا کے ساتھ جنرل سکریٹریز میں مسٹر سید عظمت اللہ حسینی مسٹر ارکانتا راؤ ، ڈاکٹر ڈی شرون ، ضلع کھمم کے لیے نائب صدر مسٹر ڈی سریدھر بابو کے ساتھ جنرل سکریٹریز میں مسٹر پی لکشمن راؤ گوڑ ، مسز بنڈا کارتیکا ریڈی ، مسز جی سجتا کو انچارجس نامزد کیا گیا ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی آفس انچارج کی زائد ذمہ داری مسٹر پریم لعل اور ورکنگ پریسیڈنٹ مسٹر ملوبٹی وکرامارک آفس کی زائد ذمہ داری مسٹر جے کسم کمار کو سونپی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT