Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / تلنگانہ کانگریس میں بحران پر ہائی کمان کو تشویش

تلنگانہ کانگریس میں بحران پر ہائی کمان کو تشویش

اتم کمار ریڈی کی دہلی کو طلبی، گاندھی بھون میں آج ہنگامی اجلاس، ڈگ وجئے سنگھ کی شرکت
حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاری کانگریس کے سیاسی بحران پر کانگریس ہائی کمان نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی کو دہلی طلب کرلیا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ حیدرآباد پہونچ کر گاندھی بھون میں کانگریس رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے تازہ سیاسی صورتحال اور کانگریس قائدین کے انحراف کا جائزہ لیں گے۔ تلنگانہ میں حکومت تشکیل دینے کی اُمید سے علیحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کی اُمید سے علیحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے والی کانگریس کو اپوزیشن کے عہدے سے محروم ہوجانے کے خطرات کا سامنا کررہی ہے۔ ابھی تک 7 ارکان اسمبلی ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں۔ 15 جون کو ایک رکن پارلیمنٹ، ایک رکن اسمبلی کے علاوہ ایک سابق رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے ہیں۔ تلنگانہ میں کانگریس سیاسی بحران کا شکار ہوگئی ہے۔ آندھراپردیش میں کانگریس کے مستقبل سے مایوس ہونے والی کانگریس پارٹی ہائی کمان کو تلنگانہ سے کچھ اُمیدیں ہیں۔ ٹی آر ایس کو کانگریس ضم کرنے کیے عزم کا اظہار کرنے والے کانگریس کے قائدین کانگریس کو ہاتھ دے کر کار میں سوار ہوتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل ہورہے ہیں جس سے کانگریس ہائی کمان فکرمند ہے۔ حالت کا جائزہ لینے کے لئے کانگریس ہائی کمان نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی کو دہلی طلب کردیا۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے بشمول دوسرے سینئر قائدین سے کیپٹن اتم کمار ریڈی نے ملاقات کی ہے۔ کانگریس قائدین کے انحراف اور اس کی وجوہات سے پارٹی ہائی کمان کو واقف کرایا ہے۔ پارٹی کے منتخب عوامی نمائندوں کو پارٹی میں روکنے کے لئے ان کی جانب سے پتہ چلا ہے کہ پارٹی ہائی کمان نے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس اُمور سکریٹری انچارج آر سی کنٹیا اور اے آئی سی سی ایس سی سیل کے انچارج کے راجو کو 15 جون کو حیدرآباد روانہ ہونے کی ہدایت دی۔ چہارشنبہ کو گاندھی بھون میں کانگریس رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں ہائی کمان کے تینوں نمائندے شرکت کریں گے۔ حالت کا جائزہ لیتے ہوئے کانگریس قائدین کو پارٹی میں روکنے کی حکمت عملی تیار کریں گے۔ ریاست میں پارٹی کے بحران پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی قیادت پر بھی انگلیاں اُٹھ رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT